بھارتی جیل میں دو روز میں 2 پاکستانی قیدی جاں بحق

عمرکوٹ سندھ کے رہائشی امین افضل کو 2017 میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے گرفتار کیا تھا۔


آصف محمود March 08, 2019
عمرکوٹ سندھ کے رہائشی امین افضل کو 2017 میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے گرفتار کیا تھا۔ فوٹو:فائل

بھارتی جیل میں قید ایک اورمبینہ پاکستانی شہری بیماری کے باعث انتقال کرگیا جس کے نتیجے میں دو روز میں بھارتی جیلوں میں جاں بحق پاکستانی قیدیوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

احمد آباد بھارت کی جیل میں قید مبینہ پاکستانی ماہی گیر امین افضل چوہدری مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھا، عمرکوٹ سندھ کے رہائشی امین افضل کو 2017 میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے سمندری حدودکی خلاف ورزی پرگرفتارکیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی جاں بحق

امین افضل ڈیڑھ سال سے احمد آباد کی جیل میں تھا، گزشتہ ماہ بیمارہونے ہر اسے سول اسپتال داخل کروایا گیا جہاں گزشتہ شب اس کا انتقال ہوگیا۔ گزشتہ روز امرتسر جیل میں بھی ایک پاکستانی قیدی امجد بیماری کی وجہ سے انتقال کرگیا تھا، تاہم سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ سے ابھی تک اس کی شہریت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو انتہا پسند ہندوؤں نے بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں