کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران شدید مندی

کے ایس ای 100انڈیکس 405.20پوائنٹس کمی سے 23091.87 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا


این این آئی August 04, 2013
کے ایس ای 100انڈیکس 405.20پوائنٹس کمی سے 23091.87 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔ فوٹو: فائل

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران شدید مندی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس 405.20 پوائنٹس کمی سے 23091.87 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 67ارب 61کروڑ روپے سے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کاروبار حجم بھی مندی سے دوچار رہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کارپوریٹ منافع میں توقع سے زائد کمی کاروباری حجم سمیت غیرملکی سرمایہ کے انخلا خریداروں کی عدم دلچسپی اورکاروباری حجم میں 74.50 کروڑ حصص کے سودوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں نے موجودہ حالات میں دلبرداشتہ ہوکر بیشتر حصص اونے پونے داموں فروخت کرکے اپنی جمع پونجی کے انخلامیں سرگرداں رہے جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 405.20 پوائنٹس کمی پر 23091.87 کی انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔



اس طرح ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ مالیت میں 67ارب 61 کروڑ 74لاکھ 61 ہزار 505 روپے کمی کے باعث مجموعی سرمایہ کاری مالیت گھٹ کر56کھرب 74 ارب 88کروڑ 99لاکھ 46 ہزار 783 روپے رہ گئی، ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں 74کروڑ 50لاکھ 20ہزار 430 حصص کے سودوں میں کم درجے کا کاروبار رہا ہفتے کے دوران مارکیٹ میں تین روزہ مندی اور ایک روزہ تیزی بھی ریکارڈ کی گئی ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 1445 کمپنیوں تک رہا اس میں 562کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ 796میں کمی اور83کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں