گزشتہ مالی سال موبائل فونز کی درآمد میں 108 فیصد کمی
جولائی 2012 سے جون 2013 کے دوران 61کروڑ 38لاکھ 58ہزار ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے،وفاقی بیورو شماریات
GAROT:
مالی سال 2012-13 کے دوران موبائل فون کی درآمدات میں 10.8فیصد کمی آ گئی۔
وفاقی بیورو شماریات کے مطابق جولائی 2012 سے جون 2013 کے دوران 61کروڑ 38لاکھ 58ہزار ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے۔ جون 2013 کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں موبائل فون کی درآمدات میں 22.11فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2012-13 کے دوران تجارتی خسارہ 20ارب 43کروڑ 20لاکھ ڈالر رہا جبکہ مالی سال 2011-12 کے دوران تجارتی خسارہ 21ارب 28کروڑ 80لاکھ ڈالر رہا تھا۔ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں تیزی سے تجارتی خسارے میں بھی کمی آئی ہے۔