جعلی اکاؤنٹس کیس سیکرٹری محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ آفتاب میمن گرفتار
سرکاری اراضی غیر قانونی طور پر منتقل کرکے قومی خزانے کو 80 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام
قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ سندھ کے سیکرٹری آفتاب احمد میمن کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔
بورڈ آف ریونیو سندھ کے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ کے سیکرٹری آفتاب میمن کو 80 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
نیب اعلامیہ کے مطابق آفتاب میمن نے اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے سندھ حکومت کی 7 ایکڑ اراضی ایک عام شخص کے نام غیر قانونی طور پر منتقل کی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 80 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔
نیب کے مطابق آفتاب احمد خان نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔ نیب نے آفتاب احمد خان کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ احتساب عدالت نے آفتاب میمن کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ آفتاب احمد میمن کو آصف زرداری کا قریبی ساتھی بھی بتایا جارہا ہے۔