بزدل لوگ پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں بلاول بھٹو کا وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل

میری تقریر پر عمران خان اسی وقت میرے سامنے ردعمل دیتے، بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم کو چاہیے اپوزیشن پر تنقید کی بجائے مودی کو جواب دیں، بلاول فوٹو:فائل

SHANGHAI:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل لوگ پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر لکھا کہ قومی اسمبلی میں میری تقریر پر عمران خان اسی وقت میرے سامنے ردعمل دیتے،وزیراعظم کو چاہیے اپوزیشن پر تنقید کی بجائے مودی کو جواب دیں۔


چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید لکھا کہ عمران خان کا لب ولہجہ اپوزیشن کے لئے ہی سخت ہوتا ہے، وزیراعظم کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی اسی لب و لہجے میں بات کریں جب کہ بزدل لوگ پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں۔



واضح رہے کہ تھرپار کر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک لیڈراپنا نام زرداری سےتبدیل کرکے بھٹو بن گیا، بلاول اور ان کے والد آصف زرداری کرپشن سے یوٹرن لے لیتے تو عدالتوں کے چکر اور نیب مقدمات نہ بھگت رہے ہوتے۔
Load Next Story