بجلی کی عدم فراہمی پر مختلف علاقوں میں مظاہرے

ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مظاہرے کے دوران فائرنگ سے نوجوان زخمی


Staff Reporter August 05, 2013
لیاقت آباد میں بجلی کی لوشیڈنگ کے خلاف مظاہرین سڑک بلاک کر کے احتجاج کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

GILGIT: شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عدام فراہمی پر شہریوں نے مظاہرے کیے اور مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ابو الحسن اصفہانی روڈ پر بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرے کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق کریم آباد کے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا ، مظاہرین نے کہا کہ ان کے علاقے میں گزشتہ 3 روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، ان کے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں اور ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، رمضان المبارک میں بھی بجلی کی عدم فراہمی ان کی سمجھ سے بالاتر ہے، سحری اور افطاری کے دوران خصوصی طور پر انھیں مشکلات کا سامنا ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں خصوصاً خواتین اور بچوں کو پریشانی ہے، ان کے گھروں میں پانی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے اور وہ دور دراز علاقوں سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں ، صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر مافیا نے بھی نرخ بڑھادیے ہیں جس سے ان کی چاندی ہوگئی۔




اس دوران مظاہرین نے لیاقت آباد فلائی اوور پر بھی احتجاج کیا، نامعلوم افراد نے ٹائر نذر آتش کیے اور گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ٹریفک معطل ہوگیا ، مظاہرے کے باعث لیاقت آباد ، لیاقت آباد ڈاکخانہ جبکہ دوسری جانب کریم آباد، عائشہ منزل اور واٹر پمپ تک بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، بعدازاں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا اور مظاہرین کو منتشر کردیا، ڈی ایس پی وجاہت حسین نے بتایا کہ مظاہرین میں کئی ڈیفالٹرز بھی شامل ہیں جوکہ کئی کئی ماہ تک بجلی کا بل ادا نہیں کرتے اور احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آتے ہیں ، علاوہ ازیں ابو الحسن اصفہانی روڈ پر بھی بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 18 سالہ حیدر علی ولد طٰحہ علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں