چیف سلیکٹر نے سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی

مسلسل کھیلنے کی وجہ سے سرفراز جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ کا شکار تھے، انضمام الحق


Sports Reporter March 08, 2019
مسلسل کھیلنے کی وجہ سے سرفراز جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ کا شکار تھے، انضمام الحق، فوٹو: فائل

NEW DELHI: پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو صرف آرام دینے کے لیے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شامل نہیں کیا گیا، ڈراپ کیے جانے سے سرفراز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

پریس کانفرنس میں نمائندہ ایکسپریس کے سوال کے جواب میں چیف سلیکٹر نے کہا کہ ٹیم کے انتخاب میں کپتان اور کوچ کی رائے شامل ہے، مسلسل کھیلنے کی وجہ سے سرفراز جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ کا شکار تھے،انہوں نے کہا کہ اس بات میں صداقت نہیں ہے کہ سرفراز احمد آرام کرنے کی بجائے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ٹیم کا اعلان، قیادت شعیب ملک کریں گے

انضمام الحق نے کہا لہ سرفراز احمد اہم کھلاڑی ہیں اور ان کی رائے کو اہمیت دینا ہماری ذمہ داری ہے،سرفراز ہمارے کپتان ہیں اور ایک دو میچز کے لیے ڈراپ کیے جانے سے ان کو گھبرانا یا ڈرنا نہیں چاہیے،میرا خیال ہے کہ وہ اس طرح نہیں سوچتے اور ان کو اس حوالے سے کوئ پریشانی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |