ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ’ کیپٹن مارول‘ ریلیز

فلم کی کہانی میں انسانوں کی دنیا کو دو خلائی دنیاؤں کی جنگ میں پھنستے دکھایا گیا ہے


ویب ڈیسک March 08, 2019
فلم کی کہانی میں انسانوں کی دنیا کو دو خلائی دنیاؤں کی جنگ میں پھنستے دکھایا گیا ہے (فوٹو: فائل)

HYDERABAD: ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور سپر ہیرو سائنس فکشن فلم 'کیپٹن مارول' امریکی سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔

ایکشن سے بھرپور سپر ہیرو سائنس فکشن فلم 'کیپٹن مارول' آج امریکا بھر میں ریلیز کردی گئی۔ اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیں گے۔ فلم 'کیپٹن مارول' کامک بک کے کردار پر مبنی ہے اور اس میں سیموئیل جیکسن اور جوڈلا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔


فلم کی کہانی میں انسانوں کی دنیا کو دو خلائی دنیاؤں کی جنگ میں پھنستے دکھایا گیا ہے۔ فلم 152 ملین امریکی ڈالرز لاگت سے بنائی گئی ہے فلم کا پہلا ٹریلر گزشتہ سال 18 ستمبر کو جاری کیا گیا اور پھر دوسرا ٹریلر بھی گزشتہ سال ہی 3 دسمبر کو ریلیز کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں