بارشوں سے ڈیمز میں 1 سال کا پانی ذخیرہ بحران ٹل گیا

آئندہ ہفتے نئی بارشوں سے تیسری بار راول ڈیم کے سپل وے کھولے جانے کا بھی امکان


Qaiser Sherazi March 09, 2019
پوٹھوہار اور بارانی علاقوں میں گندم کی فصل پر مثبت اثرات مرتب،ریکارڈ پیداوار متوقع۔ فوٹو: سوشل میڈیا

رواں سال معمول سے ریکارڈ توڑ ہونے والی بارشوں سے ڈیموں میں 1سال کے پانی کے استعمال کا ذخیرہ ہوگیا۔

یکم جنوری سے5مارچ تک معمول سے ریکارڈ توڑ ہونے والی بارشوں سے ڈیموں میں 1سال کے پانی کے استعمال کا ذخیرہ ہوگیا ہے جبکہ خطہ پوٹھوہار اور بارانی علاقوں میں گندم کی فصل پر بھی ریکارڈ مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ جڑواں شہروں راولپنڈی،اسلام آباد کو پانی سپلائی کرنے والے تینوں ڈیم راول ڈیم،سملی ڈیم اور خان پور ڈیم پانی سے بھر گئے ہیں۔

راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت1752ایکڑ فٹ ہے زائد پانی جمع ہونے سے ایک ہفتہ میں دوسری بار ڈیم کے سپل وے کھول دیے گئے اوراضافی پانی نالہ کورنگ اور سواں میں ڈال دیا گیا جبکہ آئندہ ہفتے کے دوران پیر یا منگل کو تیسری بار راول ڈیم کے سپل وے کھولے جانے کا بھی امکان ہے۔

خان پور ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت1980ایکڑ فٹ ہے جبکہ اس میں اب تک 1944ایکڑ فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔ اس کا کیچمنٹ ایریا کم ہونے کے باعث ڈیم بھرنے کی رفتار سست ہے،ڈیڈ سطح پر پانی آنے پر خان پور ڈیم کے سپل وے بھی کھولے جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ ہفتے نئی بارشوں سے خان پور ڈیم میں بھی پانی کی سطح خاصی بلند ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں