پی ایس یل کے کراچی میں میچز کا انعقادانتظامی غفلت سے شہریوں کو پریشانی کا خدشہ

اداروں نے ایسی منصوبہ بندی کی ہے کہ شہر بھر کی تمام اہم شاہراہیں اور سڑکیں ایونٹ کے دوران متاثر ہونگی۔

اداروں نے ایسی منصوبہ بندی کی ہے کہ شہر بھر کی تمام اہم شاہراہیں اور سڑکیں ایونٹ کے دوران متاثر ہونگی۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت، شہری انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی ناقص منصوبہ کی وجہ سے مجموعی طور پر پی ایس ایل شہریوں کے بنیادی حقوق کو پامال کرتا نظر آرہا ہے۔


پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے اگلا مرحلہ آج (ہفتہ ) سے کراچی میں شروع ہوگا اور 17مارچ تک جاری رہے گا، شائقین کرکٹ کیلیے یہ ایونٹ خوشیوں کا سبب بن رہا ہے تاہم سندھ حکومت ، شہری انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی ناقص منصوبہ کی وجہ سے مجموعی طور پر یہ ایونٹ شہریوں کے بنیادی حقوق کو پامال کرتا نظر آرہا ہے۔

ان اداروں نے ایسی منصوبہ بندی کی ہے کہ شہر بھر کی تمام اہم شاہراہیں اور سڑکیں ایونٹ کے دوران متاثر ہونگی، سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے اہم شاہراہوں کو بند کرنے سے نہ صرف نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ بلکہ دیگر شہریوں کو بدترین ٹریفک جام کا سامنا ہوگا۔
Load Next Story