حق پرست ارکان اسمبلی کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پرپہنچانے کیلیے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا


Express Desk August 05, 2013
متحدہ قومی موومنٹ متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی،حیدرعباس، مزمل قریشی۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورحق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں سادات امروہہ کالونی، سعدی ٹائون،روشن باغ،کے بی آرسوسائٹی بفرزون، نیوکراچی،نارتھ کراچی، ملیر اور شاہ فیصل سمیت دیگرعلاقوںکا ہنگامی دورہ کیا اور حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی پانی کے ریلے میں پھنسے خاندانوں خصوصاً بچوں،خواتین اوربزرگوں کو نکال کرمحفوظ مقامات پرپہنچانے کے لیے امداد سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

اس موقع پرخدمت خلق فائونڈیشن کے رضاکار،ایم کیوایم کے علاقائی سیکٹرزاوریونٹ کمیٹیوںکے ذمے داران وکارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسابق رکن قومی اسمبلی سید حیدرعباس رضوی ،حق پرست اراکین اسمبلی سیدمزمل قریشی اورارتضیٰ فاروقی نے ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب شدیدطوفانی بارش اورسیلابی پانی کے ریلے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے سادات امروہہ کالونی،سعدی ٹائون، صفورا گوٹھ ، پہلوان گوٹھ،گلستان جوہر اورگلشن اقبال کا تفصیلی دورہ کیا اور پانی میں پھنسے ہوئے لوگوںکونکالنے کیلیے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔



اسی طرح رکن رابطہ کمیٹی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی نے ملیرمیں جبکہ سیداظہارالحسن ،شیخ صلاح الدین اورانوررضا نے نیوکراچی،نارتھ کراچی،روشن باغ،کے بی آرسوسائٹی بفرزون میں بارشوں اورندی نالوں میں طغیانی کے باعث سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو جانے سے گھروں میں پھنس جانے والے افرادکونکال کرمحفوظ مقامات پر پہنچایا، انھوں نے متاثرین کویقین دلایاکہ ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے اورمشکل کی اس گھڑی میں انھیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی، اس موقع پرمتاثرین نے ایم کیوایم کی جانب سے بروقت مددکی فراہمی پرالطاف حسین کاشکریہ اداکیااورکہاکہ جس طرح رات بھررابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم کے منتخب نمائندوںنے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیرہماراساتھ دیاہے وہ قابل ستائش ہے، انھوںنے بتایاکہ سادات امروہہ کالونی ،سعدی ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں شدیدقسم کی طغیانی آئی ہوئی ہے اور سات فٹ تک پانی لوگوںکے گھروں میں گھس گیا، انھوں نے کہاکہ پوری رات گزرنے کے باوجودکوئی حکومتی شخصیت یانمائندہ ہم تک نہیںپہنچااورنہ ہی انھوںنے کسی قسم کی مددفراہم کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں