ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماں اور 3 بیٹیوں کی لاشیں برآمد

پولیس نے نسیم بی بی کے خاوند اور بچیوں کے باپ ریاض کو حراست میں لے لیا

پوسٹ مارٹم کے بعد ماں اور بیٹیوں کی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی،پولیس فوٹو: فائل

نواحی گاؤں ناگرہ میں ماں اور 3 بیٹیاں پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رجحانہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گاؤں ناگرہ میں ریاض نامی شخص کی بیوی اور 3 بیٹیاں مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس نے ریاض کو حراست میں لے لیاجب کہ 50 سالہ نسیم بی بی ، اس کی بیٹیوں رضیہ، خدیجہ اور عائشہ کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوادیں۔


ریاض کا کہنا ہے کہ بیوی اور بیٹیاں اچھی بھلی تھیں، گزشتہ رات رات وہ کھانا کھا کر سوئیں لیکن صبح مردہ حالت میں ملیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، اہل علاقہ سے بیان لیے جارہے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ماں اور بیٹیوں کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی، جس کے بعد ہی تفتیش کسی نتیجے پر پہنچ سکے گی۔
Load Next Story