میچ میں فوجی کیپس پہننے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کیخلاف کارروائی کی جائے فواد چوہدری

بھارتی ٹیم کو نہ روکا گیا تو پاکستان کو بھی بھارتی مظالم کے خلاف بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ لینی چاہئیں، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک March 09, 2019
بھارتی ٹیم کے فوجی کیپس پہننے پر پی سی بی بھی آئی سی سی میں احتجاج کرے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے آئی سی سی سے کرکٹ میچ کے دوران فوجی کیپ پہننے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کرکٹ نہیں ہے، میں امید کرتا ہوں کہ جینٹل مینز گیم کو سیاست کی نذر کرنے پر آئی سی سی کارروائی کرے گی۔ اس حوالے سے پی سی بی بھی آئی سی سی میں باقاعدہ احتجاج کرے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کو نہیں روکا گیا تو پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ لینی چاہئیں تاکہ دنیا کو اس حوالے سے باور کرایا جاسکے۔



گزشتہ روز بھارتی شہر رانچی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم نے فوجی کیپس پہن رکھی تھیں۔ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹ کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم پلوامہ حملے پر بھارتی افواج سے اظہار یک جہتی کے لیے کیمو فلاج کیپ پہنے گی۔

میچ میں فوجی کیپس پہننے کے بعد بھارتی ٹیم کا بھی وہی حشر ہوا جو پاکستان کے ساتھ پنجہ آزمائی پر بھارتی فوج کا ہوا تھا یعنی دونوں مرتبہ شکست بھارت کا مقدر بنی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |