کراچی میں زیرِ تعمیرعمارت سے گرکر 5 مزدور جاں بحق 6 زخمی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک March 09, 2019
وزیر اعلی سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی (فوٹو: سوشل میڈیا)

بوٹ بیسن میں زیرِ تعمیرعمارت سے گرکر 5 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں 3 مزدور زیرتعمیر عمارت سے گرکر زخمی ہوگئے تھے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ 3 مزدوروں کو مردہ حالت میں جناح اسپتال لایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کی چوتھی منزل پر تعمیراتی کام کے دوران واقعہ پیش آیا جہاں شیشہ لگانے کے دوران لفٹ گرگئی، جس پر مزدور کام کررہے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے جاں بحق مزدوروں کے ورثا کے لواحقین کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی زخمی ہے تو فوری علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں