معروف ہالی ووڈ اداکار جان مائیکل گمنامی کی حالت میں چل بسے
برطانوی میڈیا کے مطابق مائیکل کی موت تین ہفتے پہلے ہی ہو گئی تھی
MOSCOW:
مشہور زمانہ ٹی وی سیریز ایئر وولف کے ہیرو جان مائیکل ونسنٹ گمنامی کی حالت میں چل بسے۔
1984 سے 1986 تک دنیا بھر میں دھوم مچانے والی مشہور زمانہ ٹی وی سیریز ایئروولف کے ہیرو جان مائیکل گزشتہ روز اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے ہمیشہ کے لیے چلے گئے۔ 74 سالہ مائیکل نارتھ کیرولینا کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مائیکل کی موت تین ہفتے پہلے ہی ہو گئی تھی لیکن پتہ اس وقت چلا جب ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ سامنے آیا۔ جان مائیکل ایئروولف کی ایک قسط کا معاوضہ دو لاکھ ڈالر لیتے تھے جو اُس وقت کسی بھی اداکار کا سب سے زیادہ معاوضہ تھا۔ 2012 میں انفیکشن کی وجہ سے مائیکل کی دائیں ٹانگ کاٹنا پڑی تھی جس کے بعد سے وہ گمنامی کی زندگی گزار رہے تھے۔