خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی تشکیل

ایف آئی اے نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا


Numainda Express March 09, 2019
ایف آئی اے نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا فوٹو:فائل

خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ سے متعلق سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر احمد علی اور ایف آئی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے کے کے ایف کی ساڑھے 3 ارب روپے کی جائیدادیں ضبط کرلیں

تفتیشی افسر نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔ ایف آئی اے حکام نے جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کرتے ہوئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

عدالت نے ایف آئی اے کو 12 اپریل تک احمد علی کی گرفتاری سے روک دیا اور احمد علی کو ایف آئی اے سے تفتیش میں مکمل تعاون جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ایم کیوایم کے سابق سینیٹر احمد علی پرالزام ہے کہ انھوں نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ مقدمے میں بانی ایم کیو ایم، سابق سینیٹر بابر غوری اور دیگر ملزمان مفرور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |