پاکستان اور بھارت نے اپنے ہائی کمشنر ایک دوسرے کے ملک بھیج دیے

پاکستانی ہائی کمشنر وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام بھارتی وزیراعظم تک پہنچائیں گے


Numainda Express March 09, 2019
پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود واہگہ بارڈرکے راستے نئی دہلی روانہ ہوئے، فوٹو: فائل

لاہور: پاک بھارت تناؤ میں کمی کے بعد دونوں ملکوں نے اپنے ہائی کمشنر ایک دوسرے کےملک واپس بھیج دیئے ہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود واہگہ بارڈرکے راستے نئی دہلی روانہ ہوئے جہاں وہ وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام بھارتی وزیراعظم تک پہنچائیں گے، پلوامہ حملوں کے بعد پیداہونیوالی کشیدگی اوربھارتی الزام تراشیوں کے بعد پاکستان نے 18 فروری کو ہائی کمشنرسہیل محمودکو نئی دہلی سے مشاورت کے لئے واپس بلالیاتھا۔ یہ اقدام بھارت کی طرف سے اپنے ہائی کمشنر اجے بساریہ کو واپس بلائے جانے کے بعد اٹھایا گیا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سہیل محمود نے بھارت روانگی سے قبل جمعہ کے روزوزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے انہیں خاص ہدایات اور بھارتی وزیراعظم مودی کے حوالے سے خاص پیغام بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اہم ترین اتحادی ہے اور ہمیشہ رہے گا، چین

سفارتی ذرائع کے مطابق سہیل محمود 14 مارچ کوکرتارپور کوریڈورکے حوالے سے پاک بھارت حکام کے پہلے اجلاس کی تیاریاں بھی کریں گے ۔ یہ اجلاس 14 مارچ کو واہگہ اٹاری بارڈرپربھارت میں ہوگا جس کے بعد 28 مارچ کو بھارتی وفد پاکستان میں اجلاس میں شرکت کرے گا۔

پاکستان کے منہ توڑجواب کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا جنگی جنون بھی ٹھنڈا پڑتا نظر آرہا ہے اور انہوں نے بھی اپنے ہائی کمشنر کو واپس پاکستان بھیج دیا ہے ، اجے بساریہ گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں