بے گناہوں کا خون ناحق حکمرانوں کی گردن پر ہےطارق محبوب

کوثر مسجد موسیٰ لین میں اے این آئی کے نعمان عبداللہ کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب


Staff Reporter August 25, 2012
کوثر مسجد موسیٰ لین میں اے این آئی کے نعمان عبداللہ کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب۔ فوٹو فائل

BEIJING: مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے قائم مقام جنرل سیکریٹری اور اے این آئی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ طارق محبوب نے کہا ہے کہ شہر میں بے گناہوں کا خون ناحق حکمرانوں کی گردن پر ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے این آئی پاکستان لیاری موسیٰ لین کے جاں بحق ہونے والے سرگرم کارکن نعمان عبداللہ کی کوثر مسجد موسیٰ لین میں نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نماز جنازہ میں کامران شاہ، سلیم عطاری، رانا پرویز اختر، رفیق شاہ، شاہد پٹنی، اے این آئی کے کارکنوں،عزیز و اقارب اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، طارق محبوب نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کیلیے زمین تنگ کی جارہی ہے، 48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پولیس نے سانحہ موسی لین کا مقدمہ درج نہیں کیا ہے، انھوں نے کہا کہ ہم بے گناہ شہریوں، علما کرام اور کارکنان کے جنازے کب تک اٹھاتے رہیں گے، پورا شہر قاتلوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، ملک دشمن قوتوں کے اشارے پر حالات خراب کیے جارہے ہیں، طارق محبوب نے صدر مملکت، وزیراعظم اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ موسی لین لیاری میں درگاہ حضرت حسین شاہ غازی کے حملے کے ذمے دار عناصر کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں