متفقہ نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات بلا تاخیر کرائے جائیں متحدہ
کراچی سمیت سندھ بھرمیں لوکل گورنمنٹ نظام کی موجودگی اشد ضروری ہے ،رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلیے لوکل گورنمنٹ کانظام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کی عدم موجودگی کے باعث مون سون کی ممکنہ بارشوں کے باوجودنہ تورین ایمرجنسی کے تحت اقدامات کیے گئے اور نہ ہی برساتی نالوں کی صفائی پرکوئی توجہ دی گئی،طوفانی بارشوں اوربرساتی نالوں کی بندش کے سبب کراچی ،حیدرآباداوردیگرشہروں کی سڑکوں اورگلیوں کے ساتھ ساتھ مرکزی شاہراہیں بھی تالاب کے منظر پیش کررہی ہیں،برساتی نالوں اورگٹرکا گندا پانی گھروں میں داخل ہوگیاجس کے باعث شہریوں کی قیمتی اشیاتباہ ہوگئیں۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں جانی ومالی نقصانات نے الطاف حسین کے مؤقف پرتصدیق کی مہر لگادی کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں لوکل گورنمنٹ نظام کی موجودگی اشدضروری ہے اورسندھ کے عوام طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی پرسابقہ حق پرست بلدیاتی قیادت کو یادکررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ حکومت،طوفانی بارشوں کے پیش نظر پید ا ہونے والے عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے دانشمندانہ فیصلے کرے،سندھ میں متفقہ لوکل گورنمنٹ نظام کے تحت بلاتاخیربلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اورجب تک صوبائی حکومت کے تحت بلدیاتی انتخابات نہیں ہوتے،سابق ناظم کراچی سیدمصطفی کمال اورسابق ناظم حیدرآباد کنورنوید کو کراچی اور حیدرآباد کاعارضی ناظم مقرر کیاجائے ۔رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں میں متعددشہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔