کارکنان خود کو ذہنی اورفکری طورپرتیار رکھیں شاہی سید

مرکزی قیادت کو تمام حالات سے مکمل طور پر آگاہ کر چکے ہیں۔


Staff Reporter August 25, 2012
ہر صورت میںکراچی کی انتہائی غیر منصفانہ حلقہ بندیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی کی از سر نو منصفانہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں۔

ہر صورت میںکراچی کی انتہائی غیر منصفانہ حلقہ بندیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، شہر کے بدلتے ہوئے حالات، پارٹی کے سرکردہ رہنمائوں پر مسلسل حملوں اور انتخابی فہرستوں پر شدید بے قاعدگیوں پر کڑی نظرر کھے ہوئے ہیں، کارکنان خود کو ذہنی اور فکری طور پر تیار رکھیں تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، کوئی کسی قسم کی خوش فہمی میں نہ رہے، کارکنان کی بے چینی اور ان کو درپیش مشکلات کا پوری طرح احساس ہے۔

مرکزی قیادت کو تمام حالات سے مکمل طور پر آگاہ کر چکے ہیں،عوامی نیشنل پارٹی صرف جماعت نہیں بلکہ ایک فکری تحریک ہے اور اسلاف کی فکر کی روشنی میں اسے آگے بڑھائیں گے،اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مردان ہائوس میں کراچی کے مختلف پی ایس صدور سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مزیدکہاکہ سامراجی ایجنڈا کبھی بھی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا، بد قسمتی سے انتظامیہ رہنمائوں پر حملوں کہ ذمے داران کی گرفتاری کے لیے سنجید ہ نہیں ہے، کسی بھی عوامی قوت کو دیوار سے لگانے کا وقت گزر چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں