وزیر اعظم اور ایرانی صدر کے درمیان رابطہ پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت

وزیر اعظم نے پاک بھارتی کشیدگی، بھارتی جارحیت اور پاکستانی امن پسندی سے متعلق ایرانی صدر کو بریف کیا


ویب ڈیسک March 09, 2019
وزیر اعظم نے پاک بھارتی کشیدگی، بھارتی جارحیت اور پاکستانی امن پسندی سے متعلق ایرانی صدر کو بریف کیا (فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان کا ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ بات چیت میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پاک بھارتی کشیدگی، بھارتی جارحیت اور پاکستانی امن پسندی سے متعلق ایرانی صدر کو بریف کیا اور بتایا کہ کس طرح پاکستان نے اپنی کوششوں سے اس کشیدگی کو کم کیا۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا اعادہ کیا اور اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران پڑوسی اور برادر اسلامی ممالک ہیں دو طرفہ تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں۔

دریں اثنا عمران خان نے ایران میں حال ہی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر اظہار افسوس کیا جس میں 27 ایرانی گارڈز جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |