بھارت اپنی ناکامی چھپانے کیلیے دنیا کو گمراہ کرنا بند کرے دفتر خارجہ

بھارتی حکومت اور میڈیا عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں


ویب ڈیسک March 10, 2019
بھارتی حکومت اور میڈیا عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں (فوٹو: فائل)

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط معلومات پھیلانا بند کریں۔

پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر دفتر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، بھارت اپنی ناکامی اور شرمندگی چھپانے اور مقامی سیاسی فوائد کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے پلوامہ حملے کے الزام کو مسترد کیا، پلوامہ حملہ ایل او سی سے دور ہوا جس میں مقامی بارود اور گاڑی استعمال ہوئی اس کے باوجود وزیر اعظم نے تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت نے 26 فروری کو عالمی قوانین کی خلاف وزری کرتے ہوئے بالاکوٹ میں حملے کی کوشش کی جواب میں 27 فروری کو پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور پاکستان نے اپنی فضائی حدود سے نان ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا جس میں پاکستان نے جان بوجھ کر جانی و مالی و نقصان نہیں کیا، بھارتی طیاروں نے دوسری مرتبہ بھی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم پاک فضائیہ نے ان طیاروں کا مار گرایا اور بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کیا۔

بھارت کی جانب سے دو بار پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد ڈوزئیر دیا گیا جس کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور مجوزہ طریقہ کار سے جواب دیا جائے گا، پاکستان نے موجودہ صورتحال میں سنجیدگی سے ردعمل دیا، بھارتی جارحیت کے باوجود سیاسی محاذ پر بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں