گورنر گلگت بلتستان پیرکرم علی شاہ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

گورنرگلگت بلتستان صدرکے ساتھ مشاورت کے بعدصدرکے عہدے کی معیادختم ہونے پراپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے، ذرائع

گورنرگلگت بلتستان صدرکے ساتھ مشاورت کے بعدصدرکے عہدے کی معیادختم ہونے پراپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے، ذرائع فوٹو: فائل

گورنرگلگت بلتستان پیرکرم علیشاہ نے مستعفی ہونے کافیصلہ کرلیا ہے، گورنر نے صدرزرادری سے مشاورت کیلیے وقت مانگ لیا ہے۔


ذرائع کے مطابق گورنرگلگت بلتستان صدرکے ساتھ مشاورت کے بعدصدرکے عہدے کی معیادختم ہونے پراپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے،ذرائع کے مطابق گورنرعیدکے بعدہی مستعفی ہوناچاہتے تھے تاہم انھیں قریبی دوستوں نے مشورہ دیاکہ وہ صدرمملکت سے مشاورت کے بعدصدرکی رخصتی کے موقع پراپنااستعفیٰ پیش کریں، گورنرکے استعفے کی اطلاعات کے ساتھ ہی مسلم لیگ نوازکے درجنوں صوبائی رہنمائوں نے گورنر کے عہدے کے حصول کیلیے کوششیںشروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نوازکی مرکزی قیادت کی جانب سے گورنرشپ کیلیے گلگت بلتستان کے سابق ڈپٹی چیف ایگزیکٹیوحاجی فدا محمد ناشاد کو موزوں شخصیت قرار دیا جارہا ہے، وہ اس سے قبل کئی مرتبہ گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیںاورمشرف دورحکومت میں وہ گلگت بلتستان کے پہلے ڈپٹی چیف ایگزیکٹوبن گئے تھے۔

 
Load Next Story