38 مفرور شدت پسندوں کے نام ای سی ایل میں شامل

بارڈرز پر موجود دیگر سیکیورٹی اداروں کو ان کے کوائف ارسال کیے گئے ہیں, ایف آئی اے امیگریشن ذرائع


Numainda Express August 05, 2013
بارڈرز پر موجود دیگر سیکیورٹی اداروں کو ان کے کوائف ارسال کیے گئے ہیں, ایف آئی اے امیگریشن ذرائع ۔ فوٹو: فائل

BHURBAN: ڈیرہ اسماعیل خان جیل سے فرار ہونیوالے 38 اہم شدت پسند قیدیوں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے ناموں کی فہرستیں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر تعینات عملے کو ارسال کردی گئی ہیں۔

ایف آئی اے امیگریشن کے ذرائع کے مطابق بارڈرز پر موجود دیگر سیکیورٹی اداروں کو ان کے کوائف ارسال کیے گئے ہیں جبکہ ان قیدیوں کے تصویری خاکے بھی ایئرپورٹس،قومی اور نجی ایئرلائنز کے حکام کے علاوہ سفارتخانوں اور دیگر حساس اداروں کو ارسال کیے گئے ہیں۔اس سے قبل بنوں جیل کے اہم شدت پسند قیدیوں کے نام بھی بدستور ای سی ایل میں موجود ہیں،خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات کے مجموعی طور پر ڈھائی ہزار سے زائد افرادکے نام ای سی ایل میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں