پی ایس ایل پولیس افسر نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹکٹ 2 نوجوانوں کو دیدیئے

نوجوان مایوس ہوکر گھروں کو واپس لوٹ رہے تھے کہ ایک پولیس افسر نے اپنی جیب سے 2 ٹکٹ نکال کر لڑکوں کے حوالے کردیئے۔

نوجوان مایوس ہوکر گھروں کو واپس لوٹ رہے تھے کہ ایک پولیس افسر نے اپنی جیب سے 2 ٹکٹ نکال کر لڑکوں کے حوالے کردیئے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پولیس افسر نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس ایل میچ کے اپنے دو ٹکٹ نوجوانوں کو دے دیئے۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی سے دو لڑکے نعمان اور طلحہ اسلام آباد یونائیٹیڈ اور لاہور قلندر کی ٹیموں کے مابین نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ دیکھنے پہنچے تو ان کے پاس ٹکٹس نہیں تھے، دونوں نوجوان نیشنل اسٹیڈیم جاکر میچ براہ راست دیکھنا چاہتے تھے۔


دونوں لڑکوں نے اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ پر کسی سے ٹکٹ خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم ٹکٹس نہیں ملے جس پر نوجوان مایوس ہوکر گھروں کو واپس لوٹ رہے تھے کہ ایک پولیس افسر نے ان سے آنے کی وجہ پوچھی، دریافت کرنے پر لڑکوں نے آنے کی وجہ بتائی تو پولیس افسر نے اپنی جیب سے 2 ٹکٹ نکال کر لڑکوں کے حوالے کردیے اور کہا کہ جا کر میچ انجوائے کریں۔

میچ کے ٹکٹس ملنے پر دونوں نوجوان کی خوشی دیدنی تھی، ٹکٹ ہاتھ میں آتے ہی دونوں نوجوانوں نے اسٹیڈیم کی جانب دوڑ لگا دی۔

 
Load Next Story