میکسیکو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک

اسلحے سے لیس ملزم تین گاڑیوں میں آئے اور کلب میں داخل ہوتے ہی گولیوں کی بوچھاڑ کردی، عینی شاہدین


ویب ڈیسک March 10, 2019
اسلحے سے لیس ملزم تین گاڑیوں میں آئے اور کلب میں داخل ہوتے ہی گولیوں کی بوچھاڑ کردی، عینی شاہدین ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نائٹ کلب میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے شہر گواناجواٹو کے ایک نائٹ کلب میں اسلحے سے لیس ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے 15 افراد ہلاک، متعدد افراد زخمی ہو گئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسلحے سے لیس ملزم تین گاڑیوں میں آئے، کلب میں داخل ہوتے ہی گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں 15 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

خوفناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تاہم ملزمان کے بارے کچھ پتہ نہ چل سکا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔