بھارت کے باشندے پاکستانی شہریت کے حصول میں سب سے آگے

گزشتہ 10 برسوں میں بھارت کے 461 باشندوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی


ویب ڈیسک March 10, 2019
گزشتہ 10 برس میں پاکستان نے 635 غیرملکیوں کوشہریت دی فوٹو: فائل

گزشت 10 برسوں کے دوران پاکستان کی شہریت لینے والے غیر ملکیوں میں بھارتی شہری سب سے زیادہ ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ 10 برسوں کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 635 غیرملکیوں کوشہریت دی اور پاکستانی شہریت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ بھارت کے شہری ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 10 برسوں میں بھارت کے 461 باشندوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی۔ پاکستان کی شہریت حاصل کرنے والے غیرملکیوں میں 43 باشندوں کےساتھ افغانستان جب کہ 22 باشندوں کے ساتھ سری لنکا تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ پاکستان کے دوست ملک چین کے صرف 4 باشندوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا ،آزربائیجان ، کمبوڈیا ، عرا ق ، اٹلی ، میانمار ، نیپال ، صومالیہ ، سنگا پور ، ترکی ، شام ،ازبکستان ، کویت، کینیا اور دیگرممالک کے باشندوں نے بھی پاکستانی شہریت حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں