مراکشی خاکروبہ نے ملکہ حسن کا تاج سر پر سجا لیا

8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خاکروبہ حسنا فردوس کو ملکہ حسن کا تاج پہنایا گیا

8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خاکروبہ حسنا فردوس کو ملکہ حسن کا تاج پہنایا گیا فوٹوانٹرنیٹ

مراکش میں خاکروب(صفائی ستھرائی )کے پیشے سے وابستہ 22 سالہ دوشیزہ نے ملکہ حسن کا تاج سر پر سجالیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق مراکش میں ماحولیات اور سروسز گروپ اوزون کے زیر اہتمام مقابلہ حسن منعقد کیاگیا جس میں کثیر تعداد میں خاکروب لڑکیوں نے حصہ لیا۔ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خاکروبہ حسنا فردوس یہ مقابلہ جیت گئیں۔


مراکش کے دارالحکومت رباط میں منعقدہ تقریب کے دوران حسنا فردوس کی ملکہ حسن کے طور پر تاج پوشی کی گئی۔ تقریب میں مراکش کی اہم سیاسی اور ثقافتی شخصیات بھی موجود تھیں۔



ملکہ حسن کا تاج سر پر سجانے والی خوبصورت ترین خاکروبہ حسنا فردوس کا کہنا ہے کہ ملکہ حسن کا لقب خاکروب کا کام کرنے والی تمام لڑکیوں کے لیے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی اورخاکروب کا کام کرنا کوئی معیوب بات نہیں۔
Load Next Story