احتجاج کے باوجود شمالی وزیرستان پر مزید 3 ڈرون حملے 16افراد جاں بحق

ہلاک ہونے والوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے تھا، مقامی انتظامیہ


AFP/BBC/Numainda Express August 25, 2012
ہلاک ہونے والوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے تھا، مقامی انتظامیہ ،حملوں میں غیرملکیوں سمیت کالعدم تحریک طالبان حکیم ا للہ گروپ کے 20جنگجو مارے گئے،سرکاری ذرائع۔ فوٹو: فائل

KARACHI: امریکی جاسوس طیاروں نے حملوں کے خلاف پاکستان کے احتجاج کے دوسرے روز امریکی طیاروں کے شمالی وزیرستان میں تین مختلف حملوںکے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور14زخمی ہوگئے ' تحصیل شوال کے علاقہ درئی نشتر میں ایک گھرمیںجاسوس طیارے سے دومیزائل فائرکیے گئے جس میںپانچ افرادجاں بحق ہوگئے ہیں علاقہ داندادرہ اور مکی غرمیں بھی جاسوس طیاروں سے دو ' دو میزائل فائر کیے گئے داندادرہ میں 6 افراد اور مکی غر میں 5 افرادجاں بحق اور14زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اب بھی علاقے میں 10 سے12 جاسوس طیاروں کی پروازیںجاری ہیںجس کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے، زخمی افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ بی بی سی کے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کاتعلق طالبان کے حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔اس سے پہلے جمعرات کو پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکی سفارت کار کو طلب کر کے قبائلی علاقوں میں ہونے والے ڈرون حملوں پر احتجاج کیا تھا۔ آئی این پی کے مطابق سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ جنوبی اورشمالی وزیرستان کے سنگم میں واقع شوال کے علاقے میں جمعہ کوہونے والے امریکی ڈرون حملوں میں غیرملکیوں سمیت کالعدم تحریک طالبان حکیم ا للہ گروپ کے 20جنگجو ہلاک ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |