ملائیشیا میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے کے مجرم کو 10 سال قید

ملزم نے فرضی نام سے فیس بک اکاؤنٹ بنا رکھا تھا جسے ملائشین سائبر کرائم ٹیم نے بڑی تگ و دو کے بعد گرفتار کیا


ویب ڈیسک March 10, 2019
ملزم نے فیس بک پر نہایت متنازع مواد شیئر کیا تھا۔ فوٹو : فائل

KARACHI: ملائیشیا میں سوشل میڈیا پر دین اسلام سے متعلق گستاخانہ مواد پھیلانے والے کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی ایک عدالت نے اہانت اسلام کے جرم میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ اہانت مذہب کے الزام میں اب تک دی جانے والی سب بڑی سزا ہے۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم نے فرضی نام سے فیس بک اکاؤنٹ بنا رکھا تھا اور مذہب اسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوا ہے جسے سائبر کرائم ٹیم نے بڑی تگ و دو کے بعد گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ نقص امن کے باعث مجرم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، ملزم کو 5 مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مجرم کی پیروی کرنے والے وکیل نے بنیادی انسانی حقوق کے تحت ملزم کی سزا میں تخفیف کا مطالبہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مذہب مخالف مواد کی ترویج پر 2 سے 5 سال کی سزا دی جاتی ہے تاہم میرے موکل کو 5 دفعات میں 10 سال قید کی سزا سنائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔