ایتھوپیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ 157 افراد ہلاک

تباہ ہونے والا طیارہ ایدیس اباب سے نیروبی جارہا تھا کہ راستے میں گر کر تباہ ہوگیا

طیارے میں 149 مسافر اور عملے کے 8 اراکین سوار تھے۔ فوٹو : فائل

ایتھوپیا میں ایدیس ابابا سے نیروبی جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔


بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپین ایئر لائنز کا مسافر بردار طیارے 737 میکس-8 نے 149 مسافر اور عملے کے 8 اراکین کو لے کر ایڈیس آبابا سے نیروبی کے لیے پرواز بھری تھی تاہم طیارہ حادثے کا شکار ہو کر نیروبی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔


ایئر لائن کی جانب سے جاری بیان میں طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 737 میکس-8 طیارے کی تلاش کا کام جاری ہے، طیارے کی باقیات ملتے ہی امدادی کاموں کا آغاز کردیا جائے گا، تاہم مسافروں کے عملے سمیت ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔





ایتھوپیا کے وزیرِ اعظم ایبی احمد نے اپنی ٹویٹ میں طیارے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حادثے پر دلی رنج اور افسوس ہے، آج پورا ملک سوگوار ہے۔

ایتھوپیئن ایئر لائن کی براعظم افریقہ میں کافی شہرت ہے اور اس کا امتیاز براعظم افریقہ کے کئی ممالک کے درمیان پروازیں ہیں جب کہ یہ ایئر لائن سب سے قابل اعتماد ادارہ بھی ہے۔
Load Next Story