پڑوسی ممالک بغیر تحقیق پاکستان پر انگلیاں اٹھاتے ہیں شاہ محمود قریشی

اتار چڑھاؤ آتے جاتے رہیں گے لیکن پاکستان کو رہتی دنیا تک قائم رہنا ہے، وزیر خارجہ


ویب ڈیسک March 10, 2019
اتار چڑھاؤ آتے جاتے رہیں گے لیکن مملکت نے رہتی دنیا تک قائم رہنا ہے، شاہ محمود قریشی۔ فوٹو : فائل

SARGODHA: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک بنا تحقیق پاکستان پر انگلی اٹھا دیتے ہیں جب کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید امتحان آنے ہیں، ہمارا ایک پڑوسی افغانستان اپنی ساری قباحتیں اور مشکلات پاکستان پر ڈالتا تھا، عرصے سے وہاں جنگ جاری ہے، افغانستان کہتا تھا پاکستان سے دہشت گرد وہاں آ کر دہشت گردی کرتے ہیں، ایک پڑوسی ایران کا کہنا ہے کہ جنداللہ تحریک سے لوگ ایران میں آکر فساد کرتے ہیں، چین کہتا ہے کہ ای ٹی آئی ایم تنظیم چین آ کر کارروائیاں کرتی ہے، صورتحال یہ ہے کہ کوئی بھی بنا تحقیق پاکستان پر انگلی اٹھا دیتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی کی یہ سوچی سمجھی پالیسی ہے جو پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا ہے، بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان سفارتی طور پر تنہا ہو جائے، امریکا اب پاکستان کے بجائے بھارت کو اپنا اسڑیٹیجک اتحادی سمجھتاہے، بھارت نے بنگلادیش کا سہارا لے کر سارک کو یرغمال بنالیا، پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا ہوا ہے سابق حکومت کے دور میں پاکستان گرے لسٹ میں آیا، ملک دوالیہ کے قریب پہنچ گیا، کئی ادارے دوالیہ ہو چکےہیں، ان حالت سے نکلنا ہے، اس مملکت کو رہتی دنیا تک قائم رہنا ہے تاہم بہت سے اتار چڑھاؤ آئے ہیں اور آتے جاتے رہیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی میں مہمان خصوصی بھارت کو بنایا گیا، افغانستان میں ایک ہزار ارب ڈالر خرچ ہو چکا ہے جب کہ 17 سال سے امریکا کہ فوج وہاں لڑ رہی ہے تاہم آج دوحہ میں امریکا اور طالبان مذاکرات کی میز پر بیٹھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں