کے ای ایس سی سوسائٹی بھی سیلابی ریلے کی زد میں آگئی

صفورا گوٹھ اورسعدی ٹاؤن کے درمیان واقع کے ای ایس سی سوسائٹی میں200 سے زائد مکانات ہیں

کراچی: کے ای ایس سی سوسائٹی میں گڈاپ ٹائون سے آنے والا سیلابی ریلا داخل ہورہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی میں گڈاپ ٹاؤن سے بہنے والے سیلابی ریلے نے جہاں سعدی ٹاؤن کوشدید متاثر کیا وہاں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی سوسائٹی بھی زیرآب آگئی۔


صفورا گوٹھ اورسعدی ٹاؤن کے درمیان واقع کے ای ایس سی سوسائٹی میں200 سے زائد مکانات ہیں ۔ سیلابی ریلا داخل ہونے سے قبل متعلقہ ٹاؤن کے حکام نے سوسائٹی کی بائونڈری (دیواریں) بھی بھاری مشین سے توڑ دی تھیں جس کے بعدسیلابی ریلے کے پانی نے سوسائٹی میں رہائش پذیر مکنیوںکوگھیرے میں لے لیا۔ بے رحم پانی گھروں میں داخل ہوکرگھرکاسامان بھی اپنے ساتھ بہاکر لے گیاجس میں اشیائے خورونوش اور دیگر سامان بھی شامل تھا۔ سوسائٹی کے بے بس مکین سامان کی فکر سے آزادہوکرایک دوسرے کی جانیں بچانے لگے۔گھروں میں 3سے 4فٹ پانی جمع ہونے سے کھانے پینے کی اشیاء بھی ختم ہوگئیں، مکنیوں نے اپنے احباب اوررشتے داروں کو فون پر صورتحال سے آگاہ کیا۔

 

Recommended Stories

Load Next Story