پاکستانیوں کو بھارت میں براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت

ماسوائے دفاع یاایٹمی شعبے کے کسی بھی شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، بھارتی بینک


Monitoring Desk/Online August 25, 2012
ماسوائے دفاع یاایٹمی شعبے کے کسی بھی شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، بھارتی بینک۔ فوٹو: فائل

بھارتی مرکزی بینک نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہری یا کمپنی کوبھارت میں براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت دے دی امن کی اشا کے تحت دنوں ممالک کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اب ثمرات کی صورت میں نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

بھارتی مرکزی بینک کی جانب سے پاکستانی شہری یا کمپنیوں کی بھارت میں سرمایہ کاری کے حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیاہے بھارتی مرکزی بینک کے مطابق پاکستانی شہری یا کمپنیاں بھارت میں کسی بھی شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں لیکن دفاع یا ایٹمی شعبے میں سرمایہ کاری کی اجازت نہیں ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستانی شہری یا کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میںدرج بھارتی کمپنیوںکے حصص کی خریدو فروخت بھی کرسکتی ہیں تاہم کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری فارن انویسٹمنٹ پروموشن اف انڈیا کی اجازت کے بغیر نہیں کی جاسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں