پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پوری آب وتاب سے بحال ہونے لگی

مالدیپ اور سویڈن کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔


Mian Asghar Saleemi March 10, 2019
مالدیپ اور سویڈن کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ فوٹو: پی ایس ایل

پی ایس ایل کے بعد پاکستان کرکٹ کے لئے ایک اور اچھی خبر آ گئی، مالدیب اور سویڈن کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بعد بھی ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بہاریں برقرار رہیں گی، آ ئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبر مالدیپ کرکٹ ٹیم 10 روزہ دورے پر پاکستان آئے گی، مصدقہ ذرائع کے مطابق مالدیپ کی کرکٹ ٹیم 19 مارچ کو 10 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گی، مہمان ٹیم اپنے دورے کے دوران کراچی میں 4 میچز کھیلے گی۔

مہمان ٹیم اکیڈمی اور جونئیر ٹیموں کے خلاف میچز کھیلے گی، سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر آصف خان مالدیپ ٹیم کے کوچ ہیں۔ سویڈن کی کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں