مصطفی کمال اور کنور نوید کی نامزدگی کے مطالبے کے پیچھے کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں فیصل سبزواری

سندھ میں لوکل گورنمنٹ کا قیام عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ فیصل سبزواری

سندھ میں لوکل گورنمنٹ کا قیام عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ فیصل سبزواری فوٹو: فائل

LONDON:
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ کا قیام عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔


قائد تحریک الطاف حسین نے مخلص عوام کی آرا کو امانتا وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے پیش کیا تھا۔ اس مطالبے کے پیچھے کوئی سیاسی ایجنڈا تھا نہ ہے لیکن شرجیل انعام میمن نے غیر منطقی بیان دے کر دکھی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کردی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر مصطفی کمال اور کنور نوید کی نامزدگی سے کسی سہاگن کا سہاگ اور کسی ماں کی گود اجڑنے سے بچ جائے اور شہریوں کو سکھ کا سانس نصیب ہوجائے تو اس مطالبے کو منظور کرنے میں کیا قباحت ہے؟

 

Recommended Stories

Load Next Story