پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد علی نے کیریئر کی چوتھی فائٹ جیت لی

شوگر کے مرض سے نبرد آزما باکسر محمد علی نے متعدد بار برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایم جے ہال کو ناک ڈائون بھی کیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد علی کا فاتحانہ انداز، فوٹو: سوشل میڈیا

PESHAWAR:
پاکستانی نژاد برطانوی تاریخ کے پہلے ڈائبیٹک پروفیشنل باکسر محمد علی نے اپنے پروفیشنل کیریئر کی چوتھی فائٹ بھی جیت لی۔


برطانوی شہر بولٹن کے مکرون سٹیڈیم میں ہونے والی اس فائٹ میں دونوں باکسرز نے ایک دوسرے پر خوب مکے برسائے،شوگر کے مرض سے نبرد آزما باکسر محمد علی نے متعدد بار برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایم جے ہال کو ناک ڈائون بھی کیا، تاہم فائٹ آخری راونڈ تک ہوئی اور پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستانی نژاد برٹش باکسرمحمد علی فاتح قرار پائے۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی محمد علی اپنی ابتدائی تینوں پروفیشنل فائٹس میں حریفوں کو شکست دے چکے ہیں۔ ادھر فاتح باکسر محمد علی کا کہنا ہے کہ وہ دُنیا کے پہلے ڈائیبیٹک باکسنگ چیمپئن بننا چاہتے ہیں اور اس کیلئے وہ2020 میں مشکل حریف کو چیلنج کریں گے اور دُنیا کے پہلے ڈائیبیٹک باکسنگ چمپئن بن کراپنے آباؤ اجداد کے ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔
Load Next Story