طالبان اور ہماری مثال بولر اور بیٹسمین کی ہے آئی جی خیبر پختونخوا

ہماری کوشش ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان جیسا واقعہ دوبارہ نہ ہو، آئی جی خیبر پختونخوا


ویب ڈیسک August 05, 2013
ہماری کوشش ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان جیسا واقعہ دوبارہ نہ ہو، آئی جی خیبر پختونخوا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا احسان غنی نے کہا ہے کہ طالبان اور ہماری مثال بولر اور بیٹسمین کی ہے، کبھی ہم چھکا مارتے ہیں اور کبھی ہماری وکٹ گر جاتی ہے۔

ملک سعد اسپورٹس ٹرسٹ کے دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمیں دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن ہم نے سیکیورٹی کے مکمل اقدامات کر رکھےہیں، ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور ہمارے درمیان کرکٹ میچ لگا ہوا ہے، ہم دونوں کی مثال بولر اور بیٹسمین کی ہے ،کبھی ہم چھکا مارتے ہیں اور کبھی ہماری وکٹ گرجاتی ہے، یہ ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں بلکہ ٹیسٹ میچ ہے، ہماری کوشش ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان جیسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں