معروف ٹی وی اینکر قریش پور کراچی میں انتقال کر گئے

قریش پور نے پی ٹی وی کے مشہور پروگرام کسوٹی کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔


ویب ڈیسک August 05, 2013
قریش پور ٹی وی پیزبان کے علاوہ ناول نگار اور کالم نگار بہی تھے، فوٹو : فائل

معروف ٹی وی اینکر اور دانشور قریش پور انتقال کر گئے۔

قریش پور پاکستان ٹیلی ویزن سے ایک طویل عرصے تک وابستہ رہے اور پی ٹی وی کے لئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا,قریش پور مشہور ناول نگار اور کالم نگار بھی تھے۔

قریش پور نے 1970 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور پروگرام کسوٹی سے مقبولیت حاصل کی، کسوٹی میں قریش پور کے ساتھ غازی صلاح الدین اور عبید اللہ بیگ جیسے بڑے نام بھی موجود تھے،کسوٹی کا شمار پی ٹی وی کے بہترین معلوماتی پروگراموں میں کیا جاتا تھا اس کے بعد اس پروگرام کو مختلف نجی چینلز پر بھی پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں کسوٹی پروگرام کے ایک اور میزبان عبید اللہ بیگ کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |