لاہور شاد باغ میں 11 سالہ معذور بچی سے زیادتی ملزم فرار

بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک August 05, 2013
بچی سے زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس ۔ فوٹو: فائل

MCLEAN, VA, US: شاد باغ میں درندہ صفت شخص 11 سالہ معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شادباغ کے علاقہ کوٹ خواجہ سعید کے رہائشی ریاض کی 11 سالہ معذور بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ پڑوس کے مکان میں کام کرنے والا مزدور ریاض دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس آیا اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام قانونی تقاضے بھی پورے کئے جارہے ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے اورجلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں