لاہور شاد باغ میں 11 سالہ معذور بچی سے زیادتی ملزم فرار

بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

بچی سے زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس ۔ فوٹو: فائل

MCLEAN, VA, US:
شاد باغ میں درندہ صفت شخص 11 سالہ معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شادباغ کے علاقہ کوٹ خواجہ سعید کے رہائشی ریاض کی 11 سالہ معذور بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ پڑوس کے مکان میں کام کرنے والا مزدور ریاض دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس آیا اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام قانونی تقاضے بھی پورے کئے جارہے ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے اورجلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔
Load Next Story