بھارتی فوج کی چکوٹھی سیکٹر پر گولہ باری 2 شہری شہید اور 4 زخمی

بھارتی فوج نے اتوار کی سہ پہر چکوٹھی، پانڈو اور کھلانہ سیکٹرز کی سول آبادی کو نشانہ بنایا


شہید ہونے والوں میں ایک بزرگ، ایک خاتون شامل، چکوٹھی بازار بند، مقبوضہ کشمیر جانے والے ٹرک واپس (فوٹو : فائل)

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے مختلف سیکٹرز میں دو شہری شہید اور چار زخمی ہوگئے جب کہ فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے اتوار کی سہ پہر 2 بجے کے قریب چکوٹھی، پانڈو اور کھلانہ سیکٹرز کی سول آبادی پر بلااشتعال گولہ باری کی جس سے ایک بزرگ غلام محمد ولد محمد شیر اورایک خاتون نوشہادہ زوجہ عبدالرحمن اعوان شہید جبکہ 4 افراد راجا محمود، زاہدہ بی بی دختر توفیق عباسی اور محمد ذاکر زخمی ہوگئے۔

فائرنگ سے متعدد مکانات، ایک گاڑی، ایک ایمبو لینس جزوی طور پر تباہ ہوگئی۔ کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوں کے لوگ نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے۔ ٹریڈ سینٹر چکوٹھی میں مقبوضہ کشمیر جانے کے لیے کھڑے متعدد ٹرک بھی محفوظ مقامات کی طرف واپس روانہ ہوگئے اور چکوٹھی بازار بند کردیا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے بھارتی گولہ باری کا موثر جواب دیا جا رہا ہے جب کہ دوطرفہ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ عوام نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو بم پروف بنکرز تعمیر کرکے دے۔ حفاظتی نقطہ نظر کے تحت پیر کو لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی، کھلانہ اور پانڈو سے ملحقہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |