پنجاب میں ماتحت عدلیہ میں 700 ججز کی کمی 5 لاکھ کیسز زیرسماعت

 ہر سول جج روز 80 مقدمات کی سماعت کر رہا ہے، صوبے میں کل 157سیشن جج ہیں

 ہر سول جج روز 80 مقدمات کی سماعت کر رہا ہے، صوبے میں کل 157سیشن جج ہیں فوٹو ایکسپریس

پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں مجموعی طور پر700ججوں کی کمی ہے جبکہ کل 5 لاکھ مقدمات زیر سماعت، ہیں۔


ہر سول جج روزانہ 70 سے 80 مقدمات کی سماعت پر مجبور ہے، اس وقت پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 157سیشن ججز ہیں جو ماتحت عدلیہ کے ضلعی سربراہان ہیں اور خصوصی عدالتوں میں تعینات ہیں۔ صوبے میں سول ججز کی کل تعداد1035 ہے جو بہت کم ہے، اس سال 16 سیشن ججز رٹائر ہوں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ججز کی تعداد میں اضافے کی تجویز دی تھی جو منظور کر لی گئی ہے، نئے ججز کی پبلک سروس کمیشن ،این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیاں 2 ماہ میں شروع ہونے کا امکان ہے، چیف جسٹس پاکستان نے بھی اس بابت اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
Load Next Story