وزارت پیٹرولیم کا عید کی چھٹیوں میں سی این جی اسٹیشنز بند نہ کرنے کا فیصلہ
14 اگست تک سی این جی اسٹیشن کھلےرکھنےکااعلان کیاجائے،عید پرانڈسٹری بند ہونے سے گیس باآسانی دستیاب ہوتی ہے،غیاث پراچہ
وزارت پٹرولیم نے عید کی چھٹیوں کے موقع پر سی این جی اسٹیشنز بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت پٹرولیم نے عید کی چھٹیوں کے موقع پر جمعرات سے اتوار تک سی این جی اسٹیشنر کھلنے رکھنے کا اعلان کیا ہے،اس اقدام کا مقصد عید پر ملک کے دیگر شہروں کو جانے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 14 اگست بروز بدھ تک سی این جی اسٹیشن کھلے رکھنے کا اعلان کیا جائے کیونکہ عید کے موقع پر انڈسٹری بند ہونے کی وجہ سے گیس باآسانی دستیاب ہوتی ہے۔