چیف الیكشن كمشنرکی تقرریخورشید شاہ نے مشاورتی کمیٹی کیلئے نام تجویز کردیئے

قومی اسمبلی کی ہر پارلیمانی کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے ارکان شامل ہوں گے، خورشید شاہ


ویب ڈیسک August 05, 2013
اب اگر كل جماعتی كانفرنس ہوئی بھی تو اس كی كوئی افادیت نہیں ہوگی.خورشید شاہ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ملک میں نئے چیف الیکشن کمشنر کے لئے قائم مشاورتی کمیٹی کے لئے اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو نام تجویز کردیئے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے كہا ہے كہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے مشاورتی كمیٹی نواب یوسف تالپور، ایاز سومرو، شہریار آفندی اور فاروق ستار كے نام دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی ہر پارلیمانی کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے ارکان شامل ہوں گے اس کے علاوہ کم از کم 4 کمیٹیوں کی سربراہی بھی دی جائے گی۔

خوشید شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کے حل کے لئے قومی پالیسی بنانے کے لئے آل پارٹیز كانفرنس کی منسوخی کسی بھی طرح اچھا فیصلہ نہیں اب اگر اے پی سی ہوئی بھی تو اس كی كوئی افادیت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم صرف عمران خان نہیں بلکہ ملک کی تمام سیاسی قیادت كو حقائق سے آگاہ كریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں