ٹیم کا مورال بلند کرنے کیلئے پاکستان کو زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کی ضرورت ہے وسیم اکرم

پاکستان کو2015کے ورلڈ کپ کیلئےابھی سے تیار ی شروع کر دینی چاہیئےتاکہ ٹورنامنٹ میں ایک مضبوط ٹیم اتاری جاسکے،وسیم اکرم


APP August 05, 2013
آسڑیلیا میں دنیا کی بہترین ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی جاتی ہےاورکسی بھی کھلاڑی کے جانے سے وہاں کوئی فرق نہیں پڑتا، وسیم اکرم فوٹو: فائل

پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹیم کا مورال بلند کرنے کے لئے زیادہ کھیلنے کی ضرورت ہے اور قومی کرکٹ ٹیم زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلے بغیر دوسری ٹیموں کامقابلہ نہیں کرسکتی۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنا پاکستان کی ترجیح ہونی چاہیئے کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہت کم ٹیسٹ میچز کھیلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو انڈر19 کے مزید ٹوور منعقد کرانے چاہیئیں تاکہ نوجوان ٹیلنٹ کو مستقبل کے لئے تیار کیا جا سکے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کے کوچز اور سلیکٹرز کو انڈر نائنٹین کے لڑکوں پر بھر پور توجہ مرکوز کرنی چاہیئے، ایک مضبوط ڈومیسٹک کرکٹ ہی مضبوط قومی ٹیم بنا سکتی ہے اور اس کی بہترین مثال آسٹریلیا کی لی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں دنیا کی بہترین ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کسی اچھے کھلاڑی کے جانےکے بعد بھی ٹیم کی کار کردگی متا ثر نہیں ہو تی اور نوجوان کھلاڑی اس جگہ کو بھرنےکرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا پاکستان کو2015کے ورلڈ کپ کے لئے ابھی سے تیار ی شروع کر دینی چاہیئے تاکہ انٹر نیشنل ٹورنامنٹ میں ایک مضبوط ٹیم اتاری جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |