ایم کیوایم بارش سے متاثرہ افراد کو بے یارو مدد گار نہیں چھوڑے گی حیدرعباس رضوی

گزشتہ بلدیاتی نظام کےتحت ایم کیوایم کےناظمین نےحکمت عملی کےذریعےبارشوں کےباعث ہونےوالےنقصانات کوکافی حدتک کم کردیاتھا


ویب ڈیسک August 05, 2013
ایم کیو ایم نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام مکمل کرلیا ہے اب ان کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، حیدر عباس رضوی۔ فوٹو: فائل

SHEFFIELD: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران حیدر عباس رضضوی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہر سال جولائی اور اگست کے مہینے میں مون سون بارشوں کے پیش نظر اقدامات کئے جاتے ہیں ۔ گزشتہ بلدیاتی نظام کے تحت کراچی اور حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے منتخب ناظمین نے بھر پور حکمت عملی کے ذریعے بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کوکافی حد تک کم کردیا تھا تاہم بلدیاتی اداروں کی غیر فعالیت کے باعث آج کراچی اور حیدر آباد میں بارشوں سے تاریخی نقصان ہوا ہے۔

حیدر عباس رضوی نے کہا کہ تمام صورت حال کے باوجود ایک کیو ایم کے کارکنان اور ذمہ داران نے برساتی ریلے اور بارش میں پھنسے ہوئے افراد کےلئے جو کام کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ایم کیو ایم نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام مکمل کرلیا ہے اب ان کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کا پانی جعم ا ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں کئی وبائی و متعدی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے، اس لئے وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بارش سے متاثرہ علاقوں سے پانی نکالا جائے اور ان علاقوں میں وبائی امراض کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ان لاقوں میں کئی وبائی متعدی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے، حیدر عباس رضوی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں