پاکستان دسمبر میں افغانستان سے ٹی 20 میچ کھیلے گا پی سی بی

افغانستان سے کرکٹ کھیلنے کا مقصد افغانستان میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔پی سی بی

دونوں ممالک کے درمیان ٹی 20 میچ رواں سال8 دسمبرکو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ ترجمان پی سی بی فوٹو:فائل

پی سی بی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دسمبر میں ٹی 20 میچ کرانے کا اعلان کیا ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ٹی 20 میچ رواں سال 8 دسمبرکو شارجہ میں کھیلا جائے گا، افغانستان سے کرکٹ کھیلنے کا مقصد افغانستان میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔ یہ میچ دونوں ممالک کے درمیان مارچ میں ہونے والے معاہدے کے تحت کھیلا جائے گا جس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ افغانستان کو کرکٹ کے فروغ اور ٹیم کو بہتر بنانے میں تعاون فراہم کرے گا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محمد مراد نے دونوں ممالک کے درمیان کھیلے جانے والے اس میچ کو افغانستان کی ٹيم کے کھیل میں بہتری لانے اور اپنی صلاحیتوں کو پرکھنے کا ایک سنہری موقع قراردیا، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم میچ میں جیتے یا ہارے لیکن یہ اس کے لئے ایک اچھا تجربہ ثابت ہو گا۔

Recommended Stories

Load Next Story