دورہ زمبابوے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا

دورے کے دوران محمد عرفان کو آرام دیئے جانے کا امکان، وکٹ کیپر محمدرضوان کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

قومی ٹیم دورے کے دوران 2 ٹی ٹونٹی ، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلےگی۔. فوٹو: اے ایف پی

دورہ زمبابوے کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا تاہم حتمی اعلان پی سی بی کے نگراں چیرمین نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد کل کیا جائے گا ۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دورے کے لیے ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز اظہر خان، سلیم جعفر اور فرخ زمان نے کیا ہے، دورے کے دوران محمد عرفان کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے والی ون ڈے ٹیم میں وکٹ کیپر محمد رضوان کو بھی شامل نہیں کیا جائے گا۔،ٹونٹی ٹونٹی ٹیم میں حماد اعظم کی جگہ مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود کو شامل کئے جانے کا امکان ہے جب کہ ٹیسٹ ٹیم میں یونس خان، خرم منظور ، اظہر علی اور وکٹ کیپر عدنان اکمل کی واپسی ہو گی ۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے دورہ زمبابوے کا آغاز 19 اگست سے ہوگا جس کے دوران قومی ٹیم 2 ٹی ٹونٹی ، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلےگی۔
Load Next Story