انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشزسیریز کا تیسرا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم

اولڈ تریفرڈ ٹیسٹ کے پانچویں روز صرف 20 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا، مائیکل کلارک کے بہترین کھلاڑي قرار پائے۔


ویب ڈیسک August 05, 2013
پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو آسٹریلیا پر0-2 کی بر تری حاصل ہے۔ فائل : فوٹو

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے، سیریز میں انگلش ٹیم کو0-2 کی برتری حاصل ہے۔


مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم دکھائی دے رہی تھی تاہم آخری روز کا کھیل بارش کی وجہ سے 21 اوور کے بعد دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور میچ کا اختتام ڈرا پر ہوا۔ بارش کی وجہ سے جس وقت میچ کو روکا گیا اس وقت انگلینڈ کے 3 کھلاڑی صرف 37 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے اور اسے جیتنے کے لئے مزید 295 رنز درکار تھے۔


اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ 7 وکٹوں کے نقصان پر 527 بنانے کے بعد دیکلیئر کی تھی جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم کیون پیٹرسن کی شاندار سنچری کی بدولت 368رنز بنانے میں کامیاب رہی۔آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگ میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی تاہم 172 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی اور انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 332 رنز کا ہدف دیا تھا۔


آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک بہترین کا ر کردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں